حکومتی نمائندے صرف گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی کررہے ہیں، صدر مسلم لیگ ن
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ایسی صورت میں یہ درخواستیں پیش رفت کے قابل نہیں رہیں، وکیل اپوزیشن لیڈر

افراط زرکا دوبارہ 2 ہندسوں میں جانا ملکی تباہی کا اظہار ہے، شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ افراط زر کا دوبارہ 2 ہندسوں میں جانا نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کررہا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کلو چینی کی جستجو میں دربدر ہوتی عوام اور لوگوں کی آمدن میں کمی بھی نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کر رہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تین سال کی حکومتی مدت پوری ہورہی ہے، ابھی بھی کابینہ کی تبدیلی جاری ہے، صرف گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی ہو رہی ہے۔