دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، میڈیا
دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، میڈیا

میاں بیوی ہاتھا پائی کے دوران بالکونی سے نیچے آگرے

ازدواجی زندگی میں چھوٹے موٹے جھگڑے تو معمول کی بات ہے لیکن حال ہی میں ایک جوڑے کی جھگڑے کے دوران بالکونی سے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں پیش آیا جب اولگا اور یوو جینی نامی میاں بیوی میں کسی مسئلے کے باعث آپس میں لڑ پڑے، لڑائی نے اس وقت شدت اختیار کی جب دونوں میں ہاتھا پائی کی شروعات ہوئی۔
یہ جوڑا لڑائی کرتے ہوئے گھر کی بالکونی میں آگیا جو زمین سے 25 فٹ کی بلندی پر تھی، جھگڑے کے دوران توازن برقرار نہ رکھنے کے سبب دونوں بالکونی کی ریلنگ ٹوٹنے کے باعث نیچے آگرے جس کا منظر ایک راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔