خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی ۔فائل فوٹو
خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی ۔فائل فوٹو

جنوبی افریقا.خاتون کے گھرایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھرایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق 37 سالہ گوسیامی تھمارا نامی خاتون کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کے ہاں 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ولادت ہوئی، انہوں نے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کا مراکش کی خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مراکش کی حلیمہ نامی خاتون کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس مئی میں ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیدائش سے قبل خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جب کہ دو بچے غلط ٹیوب میں ہونے کے سبب اسکین نہیں ہوسکے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کے پہلے بھی 6 سالہ جڑواں بچے ہیں۔

گوسیامی نے بچوں کی پیدائش سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے حمل کا سن کر سکتے میں آگئی تھیں، شروعات میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا حمل بالکل نارمل تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے تمام بچے صحت مند پیدا ہوں۔