نیب کی مداخلت ختم ہو جائے گی ۔ سلیم مانڈوی والا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کی کارروائی لوگوں کو عدالت بلا کرذلیل کرنا ہے ، نیب صرف پلی بارگین کیلیے ہے ، کچھ ثابت نہیں کر سکا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آج دسویں پیشی تھی ، ہم ہربارعدالت پیش ہو رہے ہیں مگر آج بھی تاریخ دے دی گئی ، کچھ افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ہر بار نتیجہ صفر نکلتا ہے ،نیب کی طرف سے کوئی ثبوت نہیں آتا، نیب کی کارروائی لوگوں کو عدالت بلا کر  بے عزت کرنا ہے ۔ حکومت دوبارہ آرڈیننس لا رہی ہے ، نیب کی مداخلت ختم ہو جائے گی ۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں صرف اپنے کیس کی بات نہیں کر رہا ، لوگوں کو بلا کر ہراساں کیا گیا، نیب سے متعلق تمام شکایات پارلیمان میں اٹھائیں گے ، چیئرمین نیب بتائیں وہ کس کے دباؤ میں ہیں ۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کل جو کیا وہ پہلے بھی ایسا کرتی رہی ہیں ، شاہد خاقان عباسی نے بھی پارلیمنٹ میں جو کیا تھا ان سے امید نہیں تھی ، مریم نواز اور ن لیگ کا اگر پی پی سے لو افیئر تھا تو ان کا تھا ہمارا نہیں ، پی پی کے ساتھ لو افیئر انہوں نے ہی شروع کیا تھا ، ہم نے نہیں ، پی ڈی ایم کو سیریس نہ لیں، سیاست ختم نہیں ہو گی ، بجٹ پر اپوزیشن ایک صفحہ پر ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.