آزاد کشمیرالیکشن ۔نون لیگ نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

 مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

پارلیمانی بورڈ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق ایل اے 1 میر پور سے چوہدری مسعود خالد، ایل اے 2 سے مظہرانقلابی، ایل اے 3 سے چوہدری سعید، ایل اے 4 سے چوہدری رخسار، ایل اے 5 بھمبھر سے کرنل ر یٹائرڈ وقاراحمد پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

ایل اے 6 سے راجہ مقصود ، ایل اے 7 سے چوہدری طارق فاروق ، ایل اے 8 سے ذوالفقارعلی، ایل اے 11 سے راجہ نصیر، ایل اے 12 سے راجہ ریاست، ایل اے 13 سے راجہ ایاز، ایل اے 14 باغ سے راجہ افتخار ایوب، اور ایل اے 15 سے مشتاق احمد منہاس ن لیگ کی ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ ایل اے 16 سے سردارامیراکبرخان ،ایل اے 17 سے چوہدری محمد عزیز، ایل اے 18 پونچھ سے چوہدری محمد یاسین گلشن، ایل اے 19 سے سردارامیرالطاف خاں، ایل اے 20 سےعبد الرشید خاں اورایل اے 23 سے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ نے ایل اے 24 سے سردار فاروق احمد طاہر، ایل اے 25 اور 26 نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 مظفرآباد سے نورین عارف اورایل اے 29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخارعلی گیلانی کو ٹکٹ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.