حکومت نےاحساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا دی

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار روپے سے بڑھانے کا اعلان کردیا ، اب مستحقین کو ہر قسط میں پہلے سے زیادہ پیسے ملیں گے ۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پیپرا رولزکے تحت پہلے ہماری اس پروگرام کے لیے پارٹنر شپ دو بینکوں سے تھی جن کے باعث مستحقین کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں ، بہت سے لوگوں کے گھروں کے قریب یہ بینک موجود نہیں جس کے باعث انہیں دور درازعلاقوں کا سفر کرنا پڑتاہے ، اس بار ہم اسٹیٹ بینک کا اشتراک کر رہے ہیں جس کے باعث مستحقین کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کی رقم بڑھا دی گئی ہے، اب رقم 12 ہزار سے بڑھا کر13 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ احساس نشوونما 14 اضلاع میں چل رہا ہے جہاں 50 سینٹر گزشتہ برس میں کھلے ، کوویڈ کی مشکلات کے باوجود اس پروگرام کو رواں رکھا گیا  ہم اس سال اس پروگرا کو 50 اضلاع ٘میں لے کر جا رہے ہیں اور اس کیلیے  150 احساس نشونما سینٹر کھولیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.