شام۔ اسپتال پر حملے میں 13 افراد ہلاک

شام کے علاقے عفرین میں اسپتال پر حملے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہرعفرین کے 2 مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پہلا حملہ رہائشی علاقے میں کیا گیا جس پر گولہ باری کی گئی جب کہ دوسرے حملے میں میزائل سے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک حکومت کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ کرد ملیشیا نے کیا جب کہ میزائل حملہ تیل ریفت کے علاقے سے کیا گیا جو شامی حکومت کے کنٹرول میں ہے تاہم مزید تحقیقات جارہی ہے۔

دوسری جانب شامی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترک سیکیورٹی فورسزاورکرد ملیشا کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں متعدد رہائشی علاقوں میں راکٹ اور شیل گرے جس کے باعث جانی و مالی نقصان کا سامنا اٹھانا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.