دلہن نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔فائل فوٹو
دلہن نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔فائل فوٹو

دُلہن کی ہیلی کاپٹر میں سسرال آمد ۔ گائوں والے دنگ رہ گئے

شادی کے بعد دلہن کی سسرال آمد کے حوالے سے کئی رسومات مقبول ہیں لیکن بھارت میں دلہن کی ہیلی کاپٹر میں انٹری نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن شادی کے فوری بعد ہی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب گاؤں کی سربراہ کے طور پر منتخب کیے جانے کے کچھ ہی دن بعد دلہن نے اپنے سسرال میں گھوڑا گاڑی یا کارکے بجائے ہیلی کاپٹر میں انٹری دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی اور سنیتا ورما گزشتہ برس دسمبر میں بذریعہ کورٹ میرج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن ہندو رسم ورواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی ہے کیونکہ قواعد وضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا، سنیتا کی ساس بھی اس سے قبل دو مرتبہ گاؤں کی سربراہ منتخب کی جاچکی ہیں۔