پروفیسر صاحب اور نزہت کی ملاقات کرائی گئی جس میں دونوں نے باہمی رضا مندی ظاہر کی۔فائل فوٹو
پروفیسر صاحب اور نزہت کی ملاقات کرائی گئی جس میں دونوں نے باہمی رضا مندی ظاہر کی۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے 70سالہ دادا کو دلہا بنا دیا

اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے اپنے 70سالہ دادا کو دوبارہ دلہا بنا دیا ، پروفیسر گلزار اہلیہ کے انتقال کے بعد تنہا زندگی گزار رہے تھے جس پر پوتے پوتیوں نے دادا جی کی دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر گلزار کے بچوں نے ان کیلیے رشتہ ڈھونڈنا شروع کیا تو انہیں نزہت یاسمین ملیں ، پروفیسر صاحب اور نزہت کی ملاقات کرائی گئی جس میں دونوں نے باہمی رضا مندی ظاہر کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں رشتے کی بات چلی اور یہ رشتہ طے پا گیا۔

شادی کے روز پروفیسرگلزار بیٹے ، بیٹیوں ، پوتے ، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں کے ہمراہ دلہن لینے پہنچ گئے ، شادی کی تقریب خوب دھوم دھام سے ہوئی ۔ پروفیسرگزاراحمد نے بتایا کہ ان کے علم میں بھی نہیں تھے کہ ان کے بچے اورآگے ان کے بچے پروفیسر صاحب کی شادی کیلیے سرگرداں ہیں ۔

ادھر نزہت یاسمین نے بتایا کہ ان کیلیے یہ رشتہ ان کی بہو نے پسند کیا ہے ۔