بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ۔34 افراد جاں بحق

تونسہ بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق جب کہ 30سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹریلرکے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں بس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ سپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ابتدائی طور پر 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ 60 سے زائد زخمیوں میں سے 16 دوران علاج دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی، بس کے مسافروں کی اکثریت مزدور پیشہ افراد کی تھی اور وہ عید الاضحیٰ منانے اپنے آبائی علاقے جارہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.