افغانستان سے تربیت یافتہ دو دہشت گرد گرفتار

کراچی:تھانہ اسٹیل ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والےدو  دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان نے 2013 میں تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ میں شمولیت اختیارکی جبکہ ملزمان بھتہ خوری،ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم،ایمونیشن اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.