محمد رضوان اس سال 14اننگز کھیل کر 752 رنز بنا چکے ہیں۔فائل فوٹو
محمد رضوان اس سال 14اننگز کھیل کر 752 رنز بنا چکے ہیں۔فائل فوٹو

محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوا ایک کے بعد ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرتے جا رہے ہیں ، گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

محمد رضوان نے گزشتہ روز کے میچ میں ایک سال میں ٹی 2 انٹر نیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے 46 رنز سکور کئے ، جب انہوں نے میچ میں 43واں رن لیا تو ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے ۔

محمد رضوان اس سال 14اننگز کھیل کر 752 رنز بنا چکے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے پال سٹرلنگ کے پاس تھا ، پال سٹرلنگ نے سال 2019 میں 20 اننگز کھیل کر 748رنز بنائے تھے ۔

محمد رضوان اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں ، انہوں نے اس سال تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ 1189 رنز بنائے ہیں ۔