پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو
پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کراچی میں ہونے والا موخر کر دیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے کراچی میں ہونے والا 13 اگست کا جلسہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث موخر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی جانب سے جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کراچی میں دو ہزار 632 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔