شہر میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔فائل فوٹو
شہر میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔فائل فوٹو

کراچی سمیت صوبے میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز

کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کا دوسرا روز  جاری ہے۔

نی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کا دوسرا روز ہے اور شہر بھر کے تمام تجارتی مراکز، کھیل و تفریحی مقامات مکمل بند ہیں، جبکہ بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت ٹیکسی، رکشہ اور چنگ چی سڑکوں پر رواں دواں ہیں، لاک ڈاؤن اور ہفتہ وار تعطیل کے باعث شہر میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، ماسک کی پابندی اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کے لیے پولیس نے ناکے لگائے ہیں لیکن چیکنگ نہیں ہو رہی۔

صوبے بھر میں صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے علاوہ تمام دفاتر بند ہیں، میڈیکل اسٹورز، کریانہ، بیکریز، ڈیری شاپس، سبزی و پھل، گوشت کی دکانیں کُھلی ہیں، ریسٹورنٹس سے ایس او پیز کے ساتھ صرف ہوم ڈیلیوری کی جارہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام نجی دفاتر، اداروں و صنعتوں کو ملازمین کی 100 فیصد ویکسین پرکام کی اجازت ہوگی، ویکسین مراکز جانے کیلیے بس، منی بس کو خصوصی پرمٹ جاری ہوگا، بسوں میں نصف مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی، بس عملے کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی والے کاروبار یا ادارے کو ایک ماہ کے لیے سیل کیا جائے گا۔