حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

نیویارک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد زخمی

نیویارک۔امریکی شہر نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق نیویارک میں 2 مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نیویارک پولیس کے مطابق حملہ کوئنس کے علاقے میں ہوا جس میں 4 افراد ملوث ہیں، 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی جب کہ 2 حملہ آور بائیک پر سوار تھے اور فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے زخمیوں میں 3 افراد گینگ کا حصہ ہیں جو ممکنہ طور پر حملہ آوروں کا نشانہ تھے تاہم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔