انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو
انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو

زیادہ کورونا والے شہروں میں نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

اسلام آباد۔ این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے زیادہ کورونا والے شہروں میں نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈٓکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کراچی اورحیدرآباد میں حالیہ بندشیں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور ملتان میں بھی پابندیاں لگیں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد کی جائے گی اور ہفتے میں دو چھٹیاں ہوں گی۔ انہوں ںے کہا کہ لوگوں نے ان ڈورڈائنگ کا ناجائز فائدہ اٹھایااس لیے ان ڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رہے گی۔

اسد عمر نے بتایا کہ ہفتے میں کاروباری مراکز کو ایک کے بجائے اب 2 دن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مارکیٹوں میں چھٹی کس روز کرنی ہے یہ فیصلہ صوبے کریں گے۔

وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی مسافروں کی تعداد 50 فیصد رکھنی ہوگی۔ انہوں ںے کہا کہ مارکیٹوں کے اوقات کار دوبارہ شب 8 بجے کردیے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل اوقات کارشب 10 بجے تک تھے۔