کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجیوں کی خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو وائرل

کابل۔ سوشل میڈیا پراکثرایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا ہو ایسی ہی کابل ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے تعلق رکھنے والے صحافی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئرکی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے کی خواہشمند خاتون کودو امریکی فوجیوں نے نالے میں دھکا دے دیا ،جس کے بعد نیچے کھڑے شہریوں کی جانب سے افغان خاتون کو سہارا دیتے ہوئے گرنے سے بچایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.