شہر قائد میں شدید گرمی اوربارش کی پیش گوئی

 کراچی:محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شہر قائد میں شدید گرمی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 14 ستمبر سے شہر میں گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مغربی ہوائیں شہر کا رُخ کرسکتی ہیں، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ گرمی کی لہر خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہوگی،18 ستمبر سے مون سون بارش کا ایک نیا سلسلہ شہر میں بارش برسا سکتا ہے، بارش کا سلسلہ 20 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی شہر قائد میں شدید گرمی اور مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ہوئی تھی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں عام مون سون سیزن کے مقابلے میں 60 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.