حکومت نے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کر دیں

اسلام آباد:حکومت نے 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا اور50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار رہیں گی ۔

اسد عمر نے کہاہے کہ لاپرواہی،ایس اوپیزکونظراندازکرناکوروناکیسزمیں اضافے کاباعث بنا، 5300 مریض اسپتالوں میں آکسیجن پرہیں،، ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کو رونا مریضوں کا دباﺅ ہے ، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، کوروناصورتحال بہترہوئی ہے مگرخطرہ مکمل طورپرختم نہیں ہوا،24 میں سے 18 اضلاع میں کوروناصورتحال میں بہتری آئی ہے،اور ان 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی ۔جن میں لاہور،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،گجرات اوربنوں شامل ہیں ۔اسدعمر نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 ستمبرسے 50 فیصدحاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں، 6 اضلاع میں آٗوٹ ڈورڈائننگ کاٹائم بڑھاکر 10 بجے تک کیاجارہاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.