ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سمری بجھوائی گئی تھی جس میں اراکین کے ایڈہاک الاﺅنس میں 10فیصد کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔

اسپیکر، ڈپٹی ا سپیکرقومی اسمبلی ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویزکو بھی مسترد کردیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.