پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری وزارت خزانہ کوموصول

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے اپنی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل پر 5 روپے اور لائٹ ڈیزل پر ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.