ایف آئی اےکمرشل بینک سرکل کی کاروائی حوالہ ہنڈی میں ملوث باپ بیٹاگرفتار

ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کراچی نے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے، 34300 امریکی ڈالر، 200 یورو، طلائی زیوارات، پرائز بانڈ، موبائل فون اورلیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں ۔ملزمان گھر سے حوالہ ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے۔

گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/2021 زیر دفعہ 4، 5،23, FER Act 1947، کے تحت
درج کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان محمد یاسین ولد ولی محمد اور یاسر ولد محمد یاسین کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سےمزید تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.