ڈالر کو پر لگ گئے۔ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی:حکومت کی جانب سے کیے گئے تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 168  روپے 94 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔

بدھ کے روز بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی اورانٹر بینک میں ایک ڈالر 169 روپے 63 پیسے کی سطح پر آگیا ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12 روپے سے زائد کم ہوچکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.