عمران خان کے حکم پرالیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب

لاہور:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پرالیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے ارکان کو اکسانے پر وزرا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے فواد چودھری اور شبلی فراز کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات حکومت کی غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے معلوم ہوتا ہے الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر بھونڈے اعتراضات لگائے، چیف الیکشن حکومتی انتخابی اصلاحات کے مخالف لگ رہے ہیں، دوسرے ممبران آگے بڑھیں اور چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

تبصرے بند ہیں.