ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان

دبئی:آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

عمان اور یو اے ای میں 17 اکتوبر سے کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مجموعی طور پر 56 لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جو تقریباً 27 کروڑ 2 لاکھ روپے بنتے ہیں، رنر اپ ٹیم 8 لاکھ ڈالرز اپنے ساتھ لے کر جائے گی جب کہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر انعام میں ملیں گے، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.