’ارطغرل غازی‘ کی معروف اداکارہ نے شادی کرلی

لاہور:پی ٹی وی پر چلنے والی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں اداکارہ ‘گونچا گل یا آئیکس’ کا کردار ادا کرنیوالی زینب کزلتان نے شادی کرلی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ترک اداکارہ زینب کے حوالے سے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویرکے ساتھ  ہنی مون لکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ زینب نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریز  ارطغرل غازی  میں ارطغرل کے ساتھی ترگت کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور وہ اپنے اس کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں دیگر پوسٹ کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کین سکیلڈیز سے شادی کی ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.