ملک بھر میں کورونا وائرس کمزور پڑنے لگا

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کمزور پڑنے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 21 کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مہلک کورونا وائرس  اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 669 پاکستانیوں کو متاثر کر چکا ہے ، ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار 71 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 63 ہزار 703 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، سندھ میں سات ہزار 505 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 22 ہزار 292 ایکٹو کیسز ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 36  ہزار 720 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 800 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 12 ہزار 996 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 794 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 657 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، تین ہزار 509 ایکٹو کیسز ہیں  ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 241 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 935 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار 786 کیسز اب بھی موجود ہیں ۔  گلگت بلتستان میں 10 ہزار 359 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 اموات ہوئیں جبکہ 71 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔

بلوچستان میں 33 ہزار 92 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 350 افراد جاں بحق ہوئے ، بلوچستان میں کورونا  کے 159 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں  34 ہزار 360 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 740 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 258 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.