نیشنل ٹی 20کپ کا فائنل آج خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا

لاہور:نیشنل ٹی 20کپ کا فائنل آج خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے مابین شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

نیشنل ٹی 20کپ کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام کو کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ فائنل ٹاکرے کیلیے بے تاب ہیں ۔

پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے ناردرن (پاکستان) کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔ ناردرن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے ۔ ناصر نواز 24، علی عمران 24، کپتان عمر امین 22 اور ذیشان ملک 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

خیبرپختونخوا نے 157رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے53، کامران غلام نے 35 جبکہ کپتان افتخار احمد نے ناقابل شکست 45رنز بنائے ۔ خیبرپختونخوا نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنا کر میچ جیت لیا ۔

دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا ، سندھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے ، سینٹرل پنجاب نے 17.5اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 142رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

سندھ کی جانب سے خرم منظور34، شرجیل خان 32، کپتان شان مسعود ایک ، سعود شکیل 7، سہیل خان 21، دانش عزیز صفر ، وکٹ کیپر بلے باز احسن علی چھ ، رومان رئیس 14، میر حمزہ 19 رنز بنا پائے ۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے بلے بازی شروع کی تو دوسرے اوور کی چھٹی گیند پر 22کے سکور پر پہلی وکٹ گر گئی جب محمد اخلاق 9رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے ۔ ٹاپ آرڈر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے ساتھ مل کر سندھ کی بائولنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں ، دونوں نے 101رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جہاں کامران اکمل چودہویں اوورکی تیسری گیند پر سات چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 51رنز بناتے ہوئے آئوٹ ہو گئے ، انہوں نے 36گیندیں کھیلی تھیں ۔

ادھر احمد شہزاد نے بھی 46گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 49رنز بنائے ۔طلعت حسین نے 13اور قاسم اکرم نے 11رنز بنائے ، دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.