خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر معطل

لاہور:خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو ملازمت سے معطل کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ملزم کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، محکمہ صحت کے مطابق ملزم جناح ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہے ، ملزم کے خلاف خاتون نے نازیبا ویڈیو بنانے کی شکایت کی تھی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کے فون سے 50 نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.