بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں، ممانی اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کوہاٹ: استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں، ممانی اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔

پولیس تھانہ استرزئی کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ قاتل مقتول کا بھانجا ہے، جس نے معمول تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ماموں، ممانی اور ان کی بچی کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.