عمران خان اپنے ساتھیوں کو سنبھال لیں تو بڑی بات ہے۔ آصف زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کیا صورتحال سنبھالیں گے،وہ اپنے ساتھیوں کو سنبھال لیں تو بڑی بات ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل ہے، آرمی چیف کی مدت میں توسیح کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے، مجھے علم نہیں کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ صورتحال کیا سنبھالیں گے، انہوں نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.