بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا،انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پرایک ٹوئیٹ کی شکل میں کیا۔

بختاور نے ٹوئٹر پردل کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ “میر حاکم محمود چوہدری”ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ نام میرے ماموں میر اور میرے دادا حاکم علی زرداری کی مناسبت سے رکھا گیا۔

تبصرے بند ہیں.