بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھماکہ۔ایک پولیس اہلکار شہید ۔9افراد زخمی

کوئٹہ:سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھماکے ہواجس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور5 پولیس اہلکاروں سمیت9افراد زخمی ہو گئے ،امدادی ٹیمیں جائے وقعہ پر پہنچ گئیں،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پربلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھماکے ہوا،دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا، علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمی پولیس اہلکاروں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے میں پولیس وین کونشانہ بنایا گیا،دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے اور دھماکہ اس وقت ہوا جب طلبا یونیورسٹی سے نکل کر گھروں کو جارہے تھے ۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، ابتدائی طورپر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

تبصرے بند ہیں.