کسی ملک کو پاکستان میں کھیلنے پرکوئی پریشانی نہیں ہوگی۔آئی سی سی

دبئی:آئی سی سی نے کہا ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دیگر ممالک کو پاکستان میں کھیلنے پرکوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق2 دہائیوں بعد پاک سرزمین پر کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوگا جب کہ آئی سی سی پرُ اعتماد ہے کہ کسی شریک ملک کو ایونٹ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ہوں گے۔چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹ کئی برسوں بعد پاکستان میں ہوگا،اگر ہم اسے اہل نہیں سمجھتے تومیزبانی کیلیے منتخب ہی نہیں کرتے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس ایونٹ کو خوش اسلوبی سے مکمل کرپائے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی کے مستقل سی ای او جیف ایلڈرائس کا کہنا ہے کہ 2 سالہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سائیکل کرکٹ کے فروغ کیلیے اہم ہے، ورلڈ گلوبل باڈی نے گزشتہ دنوں 2032-2024 آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول جاری کیا تھا، جس میں ہر سال کوئی ایونٹ رکھا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف فارمیٹس کے الگ ایونٹس ہیں، ہر2 برس میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کھیل کے فروغ کیلیے اہم ہوگا، چیمپئنز ٹرافی اب تک آخری بار2017 میں منعقد ہوئی تھی اور 2015میں اس کا دوسرا ایڈیشن ہونا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.