عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بتدریج کمی

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بدھ کو ڈبلیو ٹی ایل آئل کی قیمت 80.76ڈالر فی بیرل جب کہ برینٹ آئل کی قیمت 82.43ڈالر فی بیرل تھی لیکن اس کے بعد سے  کمی دیکھی جارہی ہے۔ سوموارکو ڈبیلو ٹی ایل آئل کی قیمت 76.10ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 78.89ڈالرکی سطح پر آگئی ہے۔3 روز میں خام تیل کی قیمت میں ڈبیلو ٹی ایل کی فی بیرل قیمت میں 4.66ڈالر اور برینٹ آئل کی قیمت میں 3.54ڈالرکی کمی آچکی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ شروع ہوا تھا اورخام تیل کی فی بیرل تیل 85ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.