ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ میں پاکستان نےتھائی لینڈ کو52رنزسےہرادیا

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرکے ایک میچ میں پاکستان نےتھائی لینڈ کو 52 رنز سے ہرادیا، عالیہ ریاض نے 49، جویریہ خان نے 38ر نز بنائے ۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کی مگر سوائے عالیہ ریاض اور کپتان جویریہ خان کے کوئی اور بیٹر حریف بولر تھی پاٹچا پوتھا وونگ کی بولنگ کے سامنے نہ ٹھہرا۔

عالیہ ریاض 49 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں، جویریہ خان نے 38 رنز اسکور کیے، پاکستان کی ٹیم 48 اوورز میں 145رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔تھی پاٹچا پوتھا وونگ نے 18 رنز کے عوض 5 جبکہ تیپوچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے نہ چل سکی، نتایا نے 18 اور اونیچا نے 16 رنز کی اننگز کھیلیں۔فاطمہ ثنا نے 8 اور ندا ڈار نے 26 رنز کے عوض دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.