نادرا کو ووٹر لسٹ میں ووٹر کی تصویر رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نادرا کو ووٹر لسٹ میں ووٹر کی تصویر رکھنے کی ہدایت کردی ہے ،شفاف انتخاب کیلئے ووٹر کی تصویر بھی ہو گی ، آن لائن اور ای پاسپورٹ کا اعلان بہت جلد کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی ہے،اپوزیشن میڈیا میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے، ہماری خوش قسمتی ہے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پونے 2 سال رہ گئے ہیں،90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیاگیا ، وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جو ای وی ایم سے متعلق الیکشن کمیشن سے بات کرے گی۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ ابھی نندن کوخوبصورتی سے طیارہ گرانے کاایوارڈ ملاہے، دشمن بھول جائے کہ پاکستان کی سرحد کوچھیڑ سکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.