ویڈیو لیک کے بعداب سینما اسکوپ فلم آئے گی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک کے بعد سینما اسکوپ فلم آئے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پرانے لوگ ہیں وہ جانتے ہیں سینما اسکوپ فلم کیا ہے اورابھی یہ فلمیں آئیں گی کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی واش روم میں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے جو کہتا ہے پاکستان کمزور ہو کر ٹوٹ رہا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم جانے گی جس دن لاکھوں لوگ قائد کا استقبال کرنے لاہور ائیرپورٹ پر آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیر اعظم بن کر والد کا استقبال کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.