انٹربینک میں ڈالرایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا

کراچی:انٹربینک میں ڈالرایک مرتبہ پھرروپے کے مقابلے75 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر75 پیسے اضافے سے 175روپے 4 پیسے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے اضافے سے 176 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج کے برعکس گذشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوا تھا، ڈالرکی قدر میں 47 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اورقیمت 174 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر174 روپے 30 پیسے ہو گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.