شیل اور پی ایس او کا ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان

کراچی:پاکستان اسٹیٹ آئل اور پیٹرولیم کمپنی شیل نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کمپنی کے زیر انتظام اور زیر ملکیت چلنے والے ہمارے تمام پیٹرول پمپس صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے کھلے رہیں گے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان کرتے  ہوئےکہا ہے کہ ’ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اورزیرانتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔

کراچی سمیت ملک میں کہاں کہاں پیٹرول پمپ کھلے ہیں اوران پر پیٹرول دستیاب ہے، اس حوالے سے پیٹرولیم کمپنیوں نے فہرست جاری کر دی۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل کی جانب سے ملک بھر میں کمپنی کی زیرِ ملکیت کھولے گئے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے ملک بھر میں کھلے ہوئے پیٹرول پمپس کی جاری کی گئی فہرست

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس کے کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔

پی ایس او کی فہرست کے مطابق کراچی میں کلفٹن روڈ، عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب، خیابانِ اتحاد، کورنگی، مین کورنگی روڈ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور کے ڈی اے ورکشاپ شارعِ فیصل پر واقع پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔

شیل کی جانب سے بھی شہرِ قائد میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں۔شیل کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق کراچی میں عسکری مین راشد منہاس روڈ، ایم اے جناح روڈ، خیابانِ بحریہ ڈیفنس فیز 5، سن سیٹ بلیوارڈ ڈیفنس فیز 2، کلفٹن بلاک 8، مین سپر ہائی وے گیٹ اور شارعِ فیصل پر واقع پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے۔

شیل کی جانب سے ملک بھر میں کھلے ہوئے پیٹرول پمپس کی جاری کی گئی فہرست

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.