کرکٹ میچ کےدوران دل کا دورہ پڑنےسےنوجوان انتقال کرگیا

کراچی:قائد آباد میں کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان انتقال کرگیا۔33 سالہ جہانداد خان کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑگیا۔

جہانداد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا۔ نوجوان کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔