کھانے پینے کی اشیا اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔فائل فوٹو
کھانے پینے کی اشیا اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔فائل فوٹو

مِنی بجٹ تیار۔ نئے ٹیکس لگیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ مِنی بجٹ تیار ہوچکا ہےحکومت جب کہے گی پیش کردیں گے۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے، کھانے پینے کی اشیا اورادویات پرٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے مزید کہا کہ لگژری اشیا کی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے، درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش ہے،پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگاالبتہ کھانے پینے کی اشیا اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ  برقرار رہے گی۔