کورنگی میں بھائی نے بہنوئی کو قتل کردیا

کراچی: کورنگی میں پسند کی شادی پرلڑکی کے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے 40 سالہ مسعود کو قتل کردیا گیا اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان نے بتایا کہ مقتول نے پسند کی شادی کی تھی، وہ شاہ لطیف ٹائون کا رہائشی تھا اور کورنگی میں فیکٹری میں کام کرتا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ چند ہی دنوں میں پسند کی شادی پرکراچی میں قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔