ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت۔ الیکشن کمیشن کااجلاس طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جمعرات 9دسمبر کو اِن کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔

ڈی جی لا کی سربراہی میں کام کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی، جس پر اِن کیمرہ اجلاس طلب کیا گیا۔

اجلاس میں اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ ڈی سیل کرکے جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اسکے بعد، الیکشن کمیشن مقدمے کو باقاعدہ کھلی عدالت میں مقرر کرے گا اوراس حوالے سے جو بھی احکامات ہوں گے وہ جاری کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، یہ بھی حکم دیا جائے گا کہ رپورٹ کی کاپی پی ٹی آئی کو فراہم کی جائے تاکہ وہ اس پر اپنا جواب جمع کروا سکے۔