ساجد خان میزبان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔فائل فوٹو
ساجد خان میزبان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔فائل فوٹو

ڈھاکا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔ بنگلہ دیش کی7 وکٹیں 76 رنز پر گر گئیں

ڈھاکا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا، میچ میں چوتھے روز بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں پر76 رنز بنا لیے اور پاکستان کو اس وقت بھی پہلی اننگز میں 224 رنزکی برتری حاصل ہے،بنگلہ دیش کو فالو آن سے بچنے کیلیے مزید25رنز درکار ہیں،کل میچ کا آخری اور پانچواں روز ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔ چوتھے روز میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پاکستان کی اننگز سے کھیل کا آغاز ہوا۔ اظہرعلی 56 رنز اور کپتان بابراعظم 76 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے جبکہ فواد عالم 50 رنزاور محمد رضوان 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے بعد پاکستان نے پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلیئرکردی۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور صرف 76 رنز پراس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شادمان اسلام  نے 3 رنز، محمود الحسن (0)،  نجم الحسن 30 ، مومن الحق (1)، مشفیق الرحیم (5)، مہدی حسن (0) اور لٹن داس نے صرف 6 رنز بنائے جبکہ شیکب الحسن 23 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

چوتھے روز میچ کے اختتام پر بنگلا دیش نے 7 وکٹوں پر 76 رنز بنا لیے۔میزبان ٹیم کو پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 224 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد ساجد نے میزبان ٹیم کے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔