صغیر تنولی کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو پھر ایس ایس پی کیماڑی کے آفس سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گے
صغیر تنولی کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو پھر ایس ایس پی کیماڑی کے آفس سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گے

پاکستان تنولی اتحاد کی ضلع کیماڑی کےنائب صدرکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی:پاکستان تنولی اتحاد ضلع کیماڑی کے نائب صدر صغیر تنولی کو بلاوجہ لاک اپ ، بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تنولی اتحاد کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ صغیر تنولی کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو پھر ایس ایس پی کیماڑی کے آفس سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گے۔

پاکستان تنولی اتحاد کے مرکزی صدر سلیم خان تنولی، سندھ کے صدر دلشاد خان تنولی، جنرل سیکریٹری خان محمد تنولی ودیگر نے پاکستان تنولی اتحاد ضلع کیماڑی کے نائب صدر صغیر تنولی کو بلاوجہ لاک اپ ، بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہاہے کہ پرامن محب وطن عوام کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک لمہ فکریہ ہے۔

پاکستان تنولی اتحاد کے رہنماؤں نے آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی کیماڑی اورایس ایچ او بلدیہ سے معاملے کی فوری انکوائری کرکے واقعے کے ذمہ دار ایس ایچ او مدینہ کالونی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر صغیر تنولی کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو پھر ایس ایس پی کیماڑی کے آفس سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گے۔