فائرکیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔فائل فوٹو
فائرکیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلزکی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی:پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلزکی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائرکیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ  پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔