کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو

باکمال لوگ۔ڈرائیور ٹرین کھڑی کرکے دہی لینے بازار چلا گیا

اسلام آباد:وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ٹرین کھڑی کرکے دہی لینے جانے والے ڈرائیور کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ٹرین کا ڈرائیورلاہورکے علاقہ کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل گاڑی روک کر بازار دہی لینے چلا گیا تھا جبکہ مسافر انتظار کرتے رہے۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وائرل ویڈیوپر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیورکو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے،اگر آئندہ بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستان ریلوے قومی امانت ہے، اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔