مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرایون فیلڈ کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔فائل فوٹو
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرایون فیلڈ کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔فائل فوٹو

کیپٹن (ر) صفدر جنید صفدر کی شادی میں ڈانس کریں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اپنےبیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب  کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کر دیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جنید صفدر کی شادی پر ووٹ کو عزت دو کا گانا چلے گا ، میں خود بھی گانا گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہے وہ بھی کروں گا ،  شادی کے مینو میں  ون ڈش رکھیں گے ، سادہ پروگرام کریں گے صرف قریبی رشتے دار ہوں گے ۔

صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز جیسی سیاسی لیڈراورکوئی نہیں ہیں ، بلاول بھٹو اور آصف زرداری بیٹے کی شادی میں شرکت نہ بھی کریں تو کوئی بات نہیں ، آصف زرداری ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ۔

کیپٹن(ر)  صفدر نے کہا کہ فواد چوہدری  کی باتوں کا جواب دینے کیلیے مسلم لیگ ن کے پاس وقت نہیں ہے ، یہ ایسا شخص ہے جسے جہلم میں کوئی مچھلی بھی ادھار نہیں دیتا، یہ شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتے ہیں ۔