جائے حادثہ سے دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔فائل فوٹو
جائے حادثہ سے دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر تباہ۔جنرل بپن راوت سمیت13افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اوران کی اہلیہ سمیت 14 افراد کو لے جانے والا ملٹری ہیلی کاپٹر Mi-17V5 صوبہ تامل ناڈو میں گرکر تباہ ہو گیا، حادثے میں جنرل بپن راوت سمیت13 افرادہلاک ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ سے13لاشہیں برآمد ہو چکی ہیں جو مکمل طور پرجلی ہوئی ہیں۔ مقامی پولیس کو ان کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے،لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی، بھارتی حکومت کل باضابطہ بیان جاری کرے گی اور حادثے کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر صوبے تامل ناڈو کے علاقے کونور میں گرکر تباہ ہوا جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ،سیکیورٹی کمانڈوز سمیت محکمہ دفاع کے متعدد سینئر حکام سوار تھے ۔

تمل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔ جن میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، این کے گرسیوک سنگھ، این کے جتیندر کر، ایل/نائک وویک کمار، ایل/نائک بی سائی تیجا اور حوا ستپال شامل تھے۔

بھارتی فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیاہے تاہم ابھی تک بپن راوت سے متعلق کوئی مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں ۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ سے11 افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ تین زخمیوں کو نکالا گیا ہے جنہیں ضلع نلگریس کے ویلنگٹن کنٹونمنٹ ہسپتال منتقل کیا جارہاہے اور باقیوں کی تلاش جاری ہے ۔

بپن راوت  میڈیکل کالج میں لیکچر دینے کیلیے جارہے تھے کہ راست میں ہیلی کاپٹرگرکر تباہ  ہو گیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹرایک کالج نے نزدیک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا ہوا ہے اورآگ کے شعلوں میں گھیرا ہوا ہے۔